• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی میونسپل کارپوریشن کا 3ارب 3کروڑ کا بجٹ آج پیش ہو گا

راولپنڈی (نمائندہ جنگ)رواں مالی سال کیلئے راولپنڈی میونسپل کارپوریشن کا 3 ارب 3کروڑ 75لاکھ سے زائد کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا، 2017-18کیلئے صبح ساڑھے گیارہ بجے پیش کئے جانے والے بجٹ میں ترقیاتی کاموں کیلئے ایک ارب 65کروڑ 90لاکھ اور غیرترقیاتی اخراجات کی مد میں ایک ارب 37کروڑ 91لاکھ روپے مختص کئے جا رہے ہیں، ترقیاتی کاموں کیلئے رکھی گئی رقم میں سے پچاس کروڑ روپے نئی سکیموں پر خرچ ہونگے جبکہ ورلڈ بینک کی طرف سے ملنے والے 37کروڑ روپے سٹریٹس لائٹس، سلاٹر ہائوس، جنرل بس سٹینڈ اور لائبریری کی بہتری مرمت وتزئین آرائش پر خرچ کئے جائیں گے، 60کروڑ روپے سے زائد کی رقم پہلے سے جاری ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کرنے پر خرچ کی جائے گی، غیر ترقیاتی اخراجات جن میں ملازمین کی تنخواہیں، یوٹیلٹی بلز اور گاڑیوں کا تیل ودیگر اخراجات وغیرہ شامل ہیں کیلئے ایک ارب 37کروڑ 91لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ بیوہ ونادار افراد کی فلاح وبہبود کیلئے بھی ڈیڑھ کروڑ روپے رکھے جا رہے ہیں، معلوم ہوا ہے کہ سات بلدیاتی نمائندوں پر مشتمل بنائی جانے والی کمیٹی کے تعاون سے تیار کئے جانے والے بجٹ کی میئر راولپنڈی سردار نسیم خان جائزے کے بعد منظوری دیدی ہے۔
تازہ ترین