• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میئر راولپنڈی کااینٹی ڈینگی مہم کیلئے 50عارضی ملازمین بھرتی کرنے کا حکم

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) میئر راولپنڈی میونسپل کارپوریشن راولپنڈی سردار نسیم احمد خان نے اینٹی ڈینگی مہم کیلئے پچاس ملازمین عارضی بنیادوں پر بھرتی کرنے کے احکامات دے دیئے ہیں۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی ڈاکٹر فیاض احمد بٹ نے کہا ہے کہ موجودہ بارشیں گھروں میں ڈینگی مچھر کے علاوہ چکن گنیا اور زیکا مچھر کی افزائش کی آماجگاہوں کا سبب بن سکتی ہیں لہٰذا شہری اپنے گھروں کو صاف اور خشک بنائیں۔ انہوں نے ہدات کی کہ گھروں کی چھتوں پر موجود کاٹھ کباڑ کو مناسب انداز میں ختم کریں اورگملوں، ائر کولروں اور گھروں کی چھتوں پر موجود ٹینکیوں اور زیرمین واٹر ٹینک کو مکمل طور پر ڈھانپ کر رکھیں۔ ڈینگی مہم کے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ ڈینگی راولپنڈی کے عوام اور سرکاری محکموں کیلئے ایک چیلنج بن چکا ہے۔ اس سے نمٹنے کیلئے ضروری ہے کہ تمام محکمے اور عوام اپنی ذمہ داریوں کو محسوس کریں اور اپنے اپنے حصے کے کام کریں۔
تازہ ترین