راولپنڈی ( اپنے رپورٹر سے) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طلعت محمود گوندل نے ضلع بھر میں پرائیویٹ چیئر لفٹ(ڈولی)کے خلاف فوری ایکشن کی ہدایت کردی ہے جس کے بعد سی او میونسپل کارپوریشن خالد جاوید گورائیہ،سی او ضلع کونسل شاہد عمران مارتھ سمیت تمام میونسپل کمیٹیوں کے سربراہوں نے سروے شروع کردئیے ہیں۔