گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن گوجرانوالہ کے چیئرمین پروفیسر محمد اسلم سیکھو آج اپنی مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد ریٹائرہو جائینگے اس سلسلہ میں ان کے اعزاز میں بعد نماز جمعتہ المبارک چار بجے ایک الوداعی پارٹی بھی دی جائیگی تاہم ابھی تک کسی بھی نئے چیئرمین کی تعیناتی کے احکامات جاری نہیں ہوئے جسکی وجہ سے بورڈ کے چیئرمین کا عارضی اختیار کمشنر گوجرانوالہ کے پاس چلاجائیگا۔