گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ عامرجان کی خصوصی ہدایت پر ممکنہ سیلاب کا بندوبست کرنے اور اس کی تمام تر معلومات فوری طور پر اکٹھی کرنے کیلئے ڈی سی آفس میں ایک فلڈ کنٹرول روم قائم کر دیا گیاہے ترجمان ڈی سی آفس حافظ وحید احمد کے مطابق سیلابی صورتحال پر مکمل کنٹرول رکھنے کیلئے ڈی سی عامر جان نے تمام متعلقہ محکموں کو ڈی سی آفس کے فلڈ کنٹرول روم کے عملہ اور فون نمبر055-9200033پر مکمل رابطہ رکھنے کی ہدایت کر دی ہے جبکہ مذکورہ سیل آج سے باقاعدگی کے ساتھ کام شروع کردے گا۔