گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)عید کی چھٹیاں ختم ہوتے ہی گزشتہ روز سرکاری و پرائیویٹ دفاترز کھل گئے متعدد سرکاری دفاتر میں ورکنگ ڈے کے پہلے روز ملازمین کی حاضری بھی کم رہی جبکہ سائلین کی تعداد بھی کم رہی دفاتر میں بیٹھے اکثریت ملازمین ڈیوٹی کے دوران اپنے ساتھیوں سے گپ شپ میں مصروف رہے اور عید کی چھٹیاں کیسے گزاریں پر تبصرے کرتے رہے ایک سرکاری آفیسر نے اپنے دفتر میں حاضری کم ہونے کو عید کی چھٹیاں نہیں بلکہ ہلکی پھلکی بارش قرار دیتے ہوئے کہا کہ جن ملازمین نے بلاوجہ چھٹی کی ہے ان کیخلاف محکمانہ کارروائی ہوگی۔