گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے قائم مقام مینیجنگ ڈائریکٹر محمد مہران افضل چوہدری نے عید الفطر کے روز الصبح پیپلز کالونی ،سیالکوٹ روڈ،نوشہرہ روڈ ،گوندانوالہ روڈ ،حافظ آباد روڈ ،جناح روڈ کے علاوہ مسجدوں اورعیدگاہوں کی صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا اس کے بعد انہوں نے فریضہ نماز عید الفطر ادا کرنے کے بعد کمپنی آفس میں آکر کمپنی میں موجود شکایات سیل کی تفصیل چیک کی اور ڈیوٹی پر موجود عملہ کو ہدایتے دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی شکایت کی صورت میں فوری طور پر ازالہ کروایا جائے اس کے بعد انہوں نے شہر کے قبرستانوں کی صفائی ستھرائی کا بھی معائنہ کیا ۔اسی دوران انہوں نے شہریوں اور عوامی نمائندوں سے بھی ملاقات کی اور صفائی ستھرائی کے بارے میں تفصیل پوچھی جسکا جواب تسلی بخش ملنے پر اطمینان کا اظہار کیا ۔انہوں نے کمپنی ورکشاپ میں گاڑیوں اور تمام مشینری کا بھی معائنہ کیا ۔