لاڑکانہ اور شکارپور میں مختلف قبائلی گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ضلع قمبر کے علاقے وارہ میں چانڈیو قبیلے کے دو گروپوں میں رشتے کے تنازع پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت3 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو علاج کے لیے قمبر اور چانڈکا اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
ایس ایس پی ساجد سدوزئی کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں، امید ہے عنقریب انہیں گرفتار کرلیا جائے گا۔
ادھر شکارپور کے علاقے جاگن میں بھی دو قبائل کے افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو علاج کے لیے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔