• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی ہاکی ٹیم توقعات پوری نہ کرسکی،کپتان حسیم کا اعتراف

کراچی(اسٹاف رپورٹر) قومی ہاکی ٹیم کے کپتان حسیم خان نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ رسائی رائونڈ میں قومی ہاکی ٹیم کی کارکردگی توقعات کے مطابق نہیں رہی پوری ٹیم نے مجموعی طور پر خراب کھیل پیش کیا جس کی ہرگز امید نہیں تھی۔ جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کی ورلڈ کپ میں رسائی یقینی ہوگئی ہے مگر اس کا فیصلہ پین امریکن مقابلے کے بعد ہوگا، انہوں نے کہا کہ نئے کھلاڑی بڑے میچوں کا دبائو برداشت نہیں کرسکے جس کی وجہ سے ان کی کارکردگی اچھی نہیں رہی۔ اگر ایشیا کپ سے قبل سینئر کھلاڑی ٹیم میں واپس آنا چاہتے ہیں تو انہیں اپنی دستیابی سے ٹیم انتظامیہ اور سلیکشن کمیٹی کو آگاہ کرنا ہوگا ہم نے کسی بھی کھلاڑی کو ٹیم سے باہر نہیں کیا سینئر کھلاڑی خود مختلف ملکوں میں ہاکی لیگ میں مصروف ہونے کی وجہ سے ٹیم میں شامل نہیں ہوسکے۔ حسیم خان نے کہا کہ قومی ٹیم ایشیا کپ میں اچھی کارکردگی دکھانے کے ساتھ ساتھ اس کو جیتنے کی بھی کوشش کرے گی تاکہ ہم اگلے ورلڈ کپ میں رسائی حاصل کرسکیں۔

تازہ ترین