فلوریڈا( نیوز ایجنسیز)امریکی ٹینس اسٹار وینس ولیمز ایک ایسے کار حادثے میں ملوث ہیں جس کے نتیجے میں 78 سالہ شخص کی موت واقع ہوئی ہے۔9 جون کو ہلاک ہونے والے شخص جیروم بارسن اپنی اہلیہ کے ساتھ سفر کر رہے تھے جب وینس ولیمز کی گاڑی کی ان کی گاڑی کے ساتھ ٹکر ہوئی حادثے میں بارسن کی اہلیہ زخمی بھی ہوئی تھیں۔سات مرتبہ گرینڈ سلم چیمپئن وینس ولیمز نے پولیس کو دئیے گئے بیان میں کہا ہے کہ وہ دوسری کار نہیں دیکھ سکیں اور وہ آہستہ گاڑی چلا رہی تھیں۔ان کے وکیل نے بیان میں کہا کہ ’مس ولیمز چوراہے پر گرین لائٹ کے دوران داخل ہوئیں۔جبکہ پولیس رپورٹ کے مطابق وہ اس وقت پانچ میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلا رہی تھیں جب حادثہ پیش آیا۔‘حکام نے وینس ولیمز کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کا کوئی نوٹس جاری نہیں کیا۔یاد رہے کہ ٹینس اسٹار آئندہ ہفتے لندن میں ومبلڈن ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گی۔