• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری خالد رحمانی کا استعفیٰ منظور

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر سلیم سیف اللہ خان نے فیڈریشن کے سیکرٹری خالد رحمانی کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے خزانچی فیڈریشن محمد خلیل چغتائی کے مطابق خالد رحمانی کا استعفیٰ صدر پی ٹی ایف نے منظور کرتے ہوئے مزید قانونی اور آئینی معاملات کی رہنمائی کیلئے فیڈریشن کا اجلاس بھی اگلے ہفتے تک طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور سابق سیکرٹری جو ای میل ایڈریس استعمال کرتے تھے وہ اب فیڈریشن کی آفیشل ای میل نہیں ہوگی۔ واضح رہے کہ خالد رحمانی نے اپنے استعفیٰ کی وجہ گھریلو ذمہ داریوں کو قرار دیتے ہوئے کہاتھا کہ والد کی وفات کے بعد سے کراچی میں گھر پر میری ذمہ داریوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

تازہ ترین