گجرات (نمائندہ جنگ) لڑائی جھگڑوں کے واقعات میں خاتون سمیت 3افراد زخمی، دولت نگر کے گاؤں نانو ہانڈے میں محمد بوٹا وغیرہ نے محمد اعظم پر حملہ کر کے زخمی کر دیا تارہ گڑھ کلاں میں امجد وغیرہ نے خاتون وزیر بیگم کے گھر داخل ہو کر حملہ کر کے زخمی کر دیا ، پولیس نے قادری کالونی کے محمد عالم قادری کے گھر داخل ہو کر اہل خانہ کو زدوکوب کرنے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر عطاء محمد،وقار احمد،فیضان عرف ہیرا،فاران کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔