راولپنڈی (راحت منیر/اپنے رپورٹر سے) ضلع کونسل راولپنڈی کا 13ارب 27کروڑ 19لاکھ 6ہزار روپے کا سالانہ بجٹ برائے مالی سال 2017-18ء تیار کر لیا گیا جس کی حتمی منظوری ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طلعت محمود گوندل دینگے۔ چیف آفیسر ضلع کونسل شاہد عمران مارتھ کے مطابق کل ترقیاتی بجٹ 9ارب 36کروڑ 71لاکھ 2ہزار روپے پر مشتمل ہے۔ جاری منصوبوں کیلئے 8کروڑ 63لاکھ 71ہزار روپے رکھے گئے ہیں۔ ضلع کی کل آمدنی کا تخمینہ 15ارب 91کروڑ 20لاکھ 6ہزار 891روپے ہے۔ دیگر ایم سیز سے 6کروڑ 94لاکھ ایک ہزار روپے کی آمدنی متوقع ہے جبکہ یکم جولائی کو اوپننگ بیلنس 41کروڑ 88لاکھ 24ہزار روپے ہے۔ ضلع کونسل ملازمین پر اخراجات کا تخمینہ 39کروڑ چار لاکھ 84ہزار روپے ہے۔ نئی ترقیاتی سکیموں کیلئے 2ارب روپے مختص کئے جانے کا امکان ہے۔