• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخوپورہ، مانانوالہ کے سرکاری ہسپتال میں ڈاکٹر موجود نہ ہونےپر میڈیکل آفیسر نوکری سے برخاست

شیخوپورہ(نمائندہ جنگ)قصبہ مانانوالہ کے سرکاری ہسپتال میں ٹریفک حادثہ کے زخمیوں کو لائے جانے پر کوئی ڈاکٹر موجود نہ تھا جس پر وہاں کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر فرخ ہمایوں کو نوکری سے برخاست کردیا گیا ہے اور اس بارے میں سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر جاوید گورایہ نے سیکرٹری صحت پنجاب کو بھی آگاہ کر دیا ہے ۔محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایا ہے کہ آر ایچ سی مانانوالہ میں کام کرنے والے ریگولر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عمران انور کوبھی اس کے عہدے سے ہٹا کر اس کی خدمات محکمہ صحت پنجاب کو واپس کردی گئیں ہیں ۔
تازہ ترین