لاہور( این این آئی)امریکی ریاست او ہایو کے اسکن بینک کی طرف سے سانحہ احمد پور شرقیہ کے زخمیوں کی اسکن گرافٹنگ کیلئے عطیہ مل گیا۔ پروفیسر راشد ضیاء کے مطابق اسکن عطیہ ہفتے کے روز پاکستان پہنچے گا اور اتوار کے روز سے زخمیوں کی اسکن گرافٹنگ کا عمل شروع ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ امریکی ریاست اوہایو کے اسکن بینک کی طرف سے عطیہ دیا گیا ہے۔