• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشرف نے نوازشریف کی سیاست ختم کردی تھی، خورشید شاہ

Musharraf Dismissed The Politics Of Nawaz Sharif Khursheed Shah

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نے نواز شریف کو وزیراعظم بنایا، پرویزمشرف نے نوازشریف کی سیاست ختم کردی تھی ۔

مورو میںکارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ چاہتے ہیں جیسی بھی ہو پاکستان میں جمہوریت ہی چلے، پیپلزپارٹی نے نوازشریف کواس لیے بچایا کہ ڈکٹیٹر نے ان کواقتدار سے ہٹایا۔

خورشید شاہ نے مزید کہا کہ نوازشریف یاد رکھیں کہ جب ہم میدان میں اتریں گے تو پتا چلے گا کہ سیاست کیا ہوتی ہے، جھوٹ پرسیاست نہیں چلتی۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ پیپلز پارٹی ملک کو جمہوریت کی طرف لاتی ہے اور حکومت کھینچ کھینچ کر آمریت کی طرف لے جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی پاکستان اور نظام کو لے کر چل سکتی ہے،نواز شریف یاد رکھیں جب میدان میں اتریں گے تو دکھائیں گے کہ جمہوریت کیا ہوتی ہے۔

تازہ ترین