• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ احمد پور، سرکاری انکوائری پر یقین نہیں، سپریم کورٹ از خود نوٹس لے، سراج الحق

ملتان(صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ اگر انتظامیہ اور پولیس اپنی ذمہ داری نبھاتی تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا، حکمرانوں نے دعوئوں کے باوجود بھی ریاست بہاولپور کو ہمیشہ پسماندہ رکھا۔ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کے کتے بھی مکھن کھاتے ہیں جبکہ غریب ایک وقت کی روٹی کو ترستا ہے،سپریم کورٹ احمد پور شرقیہ واقعہ کا ازخود نوٹس لے کر تحقیقات کرائے، اب عوام سرکاری انکوائری پر یقین نہیں رکھتے۔احمد پور شرقیہ میں آئل ٹینکر حادثے میں جاں بحق ہونیوالے افراد کے لواحقین سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہاکہ غربت اور لاعلمی کی وجہ سے یہ واقعہ ہوا، وزیراعلی نے خود تسلیم کیا کہ یہاں سہولیات کا فقدان ہے، وزیراعلی سے سوال کرتا ہوں کہ سہولیات فراہم کرنا آپکی ذمہ داری ہے۔

تازہ ترین