• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخوپورہ،صفدرآباد میں بیٹی سمیت خودکشی کرنیوالی خاتون کی نعش پوسٹ مارٹم کے بعد والدین کے سپرد

شیخوپورہ(نمائندہ جنگ )صفدرآباد میں 3سالہ بیٹی سمیت خودکشی کرنے والی خاتون نسیم بی بی کی نعش پولیس نے پوسٹ مارٹم کروانے کے بعد والدین کے سپردکردی ہے اور اس کے خاوند عبدالشکور کے خلاف تشد د کامقدمہ درج کرلیا ہے ۔ مقدمہ نسیم بی بی کے چچا سلیم خان کی رپورٹ پردرج کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نسیم بی بی کی شادی چک نمبر13آربی کے عبدالشکور سے کی گئی تھی شادی کے چند ماہ بعد ہی وہ نسیم بی بی پر تشدد کرنے لگا ان کے ہاں 3بیٹوں سمیت 4بچے ہوئے۔ وقوعہ کے روز بھی عبدالشکور نے 8ماہ کی حاملہ نسیم بی بی پر شدید تشدد کیا تو وہ بیٹی کو لے کر گھرسے بھاگ گئی اور کراچی سے لاہور آنے والی نان سٹاپ ٹرین کے آگے کود کر جان دیدی۔
تازہ ترین