شیخوپورہ(نمائندہ جنگ)لاہور روڈ کی آبادی سلیم کوٹ میں قتل ہونے والی خاتون سمیرابی بی کی نعش پوسٹ مارٹم کروانے کے بعد پولیس نے اس کے والدین کے سپرد کردی ہے اور اس کے خاوند چاند کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔اوکاڑہ میں بیاہی ہوئی سمیرابی بی خاوند سے ناراض ہوکر اپنے میکے آئی ہوئی تھی اور وقوعہ کے روزبازار جانے کے لیے خالہ کے ہمراہ بس سٹاپ پر کھڑی تھی کہ ملزم نے اس کے سرمیں گولی ماردی جو پار ہوکر اس کی خالہ کے چہرے پرلگی اور اس کے دو دانت بھی ٹوٹ گئے۔