سکھر میں واشنگ مشین سے کپڑے دھوتے ہوئے کرنٹ لگنے سے خاتون اور دو بچے جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق نصرت کالونی نمبر 5 میں خاتون واشنگ مشین میں کپڑے دھو رہی تھی کہ اچانک کرنٹ لگنے سے وہ اور اس کے دو بچے ایک سالہ ماریہ اور 6 سالہ عمارموقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
تیسرا بچہ کرنٹ لگنے سے شدید متاثر ہوا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔