• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر،سول اسپتال انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

سکھر (بیورو رپورٹ) پرانا سکھر کے رہائشی محمد نعیم مہر نے اپنے رشتہ داروں کے ہمراہ سول اسپتال کے باہر انتظامیہ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مذکورہ شخص نے الزام لگایا کہ گزشتہ شب 2بجے ڈلیوری کیس کے لئے میں اپنی بیوی کو سول اسپتال لیکر پہنچا، جہاں پر ڈاکٹرز نے طبی معائنہ نہیں کیا، صبح ڈاکٹروں نے مریضہ کو چیک کیا، بروقت طبی امداد نہ ملنے کے باعث نومولود جاں بحق ہوگیا، اب اسپتال انتظامیہ کہتی ہے کہ آپ تحریری طور پر لکھ کر دیں کہ بچے کا انتقال اسپتال انتظامیہ کی غفلت کی وجہ سے نہیں ہوا، لکھ کر نہ دینے پر وہ میری بیوی کو اسپتال سے لے جانے نہیں دے رہے ہیں۔ انہوں نے بالا حکام سے اپیل کی کہ سول اسپتال انتظامیہ کی زیادتی کا نوٹس لیکر غفلت برتنے والے ڈاکٹرز کیخلاف کارروائی کی جائے۔ 

تازہ ترین