• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ا صلاح الدین کو دہشت گرد قرار دینےکیخلاف ملتان میں احتجاجی مظاہرہ

ملتان( سٹا ف رپو ر ٹر )  جماعۃ الدعوۃ کی جانب سے حزب المجاہدین کے سپریم کمانڈر سید صلاح الدین کو دہشت گرد قرار دینے اور پارا چنار میں حالیہ دہشت گردی کی لہر کے خلاف نواں شہر چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیاگیا ۔نواں شہر چوک پہ ہونے والے احتجاجی مظاہرے کی قیادت جماعۃالدعوۃ ضلع ملتان کے مسئول میاں سہیل احمد نے کی ، مظاہرین نے امریکہ و بھارت کے خلاف سخت نعرے بازی کی   ۔احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے جماعۃ الدعوۃ ضلع ملتان کے مسئول میاں سہیل احمد کا کہنا تھا کہ امریکہ بھارتی خوشنودی کیلئے کشمیری لیڈروں کیخلاف دہشت گردی کا پروپیگنڈا کر رہا ہے۔ حالیہ اعلان سے بھارت ، امریکہ گٹھ جوڑ صاف واضح ہو گیا اور یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ نہتے کشمیر یوں کی قتل و غارت گری کیلئے مودی سرکار کو ٹرمپ انتظامیہ کی مکمل سرپرستی حاصل ہے۔ سید صلاح الدین دہشت گردنہیں بلکہ کشمیری قوم کے لیڈر اور ہیرو ہیں۔ نر۔تحریک آزادی کشمیرکی حمایت کرنے والوں کیخلاف دہشت گردی کا پروپیگنڈا کر کے بین الاقوامی دنیا کو گمراہ کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں لیکن یہ سازشیں کسی صورت کامیاب نہیں ہو ں گی۔ 
تازہ ترین