ملتان (سٹاف رپورٹر) میئر ملتان چوہدری نوید الحق آرائیں ، سابق ایم پی اے عامر سعید انصاری اور منیجر آپریشن سالڈ ویسٹ کمپنی انوارالحق نے ملتان کی تین مختلف یونین کونسلوں17,21,22میں نکاسی آب کے سلسلے میں لگائے گئے شکایات کیمپوں کا اتوار کے روز چھٹی کے دن بھی شہریوں کے مسائل کے حل کے سلسلے میں دورہ کیا اور کام کا جائزہ لیا اس موقع پر یونین کونسلوں کے چیئرمینوں حاجی خلیل احمد انصاری، طاہر عباس اعوان، امجد ا نصاری اور اہلیان علاقہ نے میئر ملتان، عامر سعید انصاری اور منیجر آپریشن سالڈ ویسٹ کمپنی انوارالحق کا شکریہ ادا کیا،میئر ملتان نوید الحق ارائیں نے کہا کہ شہریوں کے دیرینہ مسائل جلد حل کر لئے جائیں گے ،دو دن میں نکاسی آب اورصفائی کے سلسلے میں 60فی صد کام ہو گیا باقی 40فی صد کام بھی جلد مکمل ہو جائے گا ،سیوریج اورصفائی مسائل کی وجہ سے شہری پریشانی کا شکار ہیں جس کا انہیں احساس ہے یہی وجہ ہے کہ وہ شہریوں کے ان مسائل کے حل کے سلسلے میں دن رات کو شاں ہیں تاکہ شہریوں کو سیوریج مسائل سے جلد نجات حاصل ہو ۔