ملتان (سٹاف رپورٹر) انجمن تاجران مدینہ مارکیٹ کالے منڈی کے جنرل سیکرٹری زاہد محمود صدیقی ، نائب صدر عبدالغفور نے کہا ہے کہ بلدیاتی سیٹ اپ بحال ہوئے 2سال ہونے کو ہیں ابھی تک ترقیاتی کاموں بارے اندرون شہر کے لئے کوئی فنڈز مختص نہ کرنا میئر ملتان کی جانب سے سراسر اناانصافی اور زیادتی کے مترادف ہے ،غریب شہریوں کے مکان بوسیدہ نالیوں کی تعمیرات نہ ہونے کے باعث کسی بھی وقت گر سکتے ہیں اور کوئی بڑا حادثہ رونما ہوسکتا ہےجس پر تاجر برادری کو تشویش لاحق ہے۔