شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے) ایک شخص کو تشدد کرکے قتل کردیا گیا،نعش ٹھٹھہ لنگا کے قریب شادی ہال کے عقب میں پھینک کر روپوش ہوگئے، پولیس نے مقامی لوگوں کی نشان دہی پر نعش کو تحویل میں لے کر سول ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوادیا ،پولیس حکام کے مطابق مرنے والے کی ہلاکت کی تفتیش زیادہ نشہ استعمال کرنے سمیت تمام پہلوں سے کی جارہی ہے۔