گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)حکومت پنجاب نے ٹیچنگ ہسپتال گوجرانوالہ کی گریڈ 17کی سٹاف نرسز کی ڈیوٹی ایک گھنٹہ بڑھانے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں بتایاجاتا ہے کہ قبل ازیں گریڈ 17کی جو نرسز صبح 8بجے سے بعداز دوپہر 2بجے تک ڈیوٹی سرانجام دیتی تھیں اب وہ 2بجے کی بجائے 3بجے تک ڈیوٹی دیں گی بتایاجاتا ہے کہ لاہور میں گریڈ 17کی نرسز پہلے ہی 7گھنٹے کی ڈیوٹی سرانجام دیتی ہیں