گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)ضلعی پولیس نے گزشتہ ماہ جون میں مو ثر کارروائی کرکے 24مقدمات درج کر کے 42ون ویلروں کو گرفتار کیا جب کہ 552مقدمات درج کرتے ہوئے 690ملزمان گرفتار کر کے 11ہزار سے زائد پتنگیں اور ایک ہزار سے زائد دھاتی ڈور کی گوٹیں برآمد کیں ۔ملزمان کو اندراج مقدمات کے بعد جیل بجھوا یا گیا ہے ۔اس ضمن میں سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان کا کہنا ہے کہ ون ویلنگ کرنے والے اور پتنگیں اڑانے والے معاشرے کے قاتل ہیں جو کسی رعایت کے مستحق نہیں۔