• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع راولپنڈی میں نئے پٹرول پمپس کی تنصیب پر پابندی لگادی گئی

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹر سے)ضلع راولپنڈی میں نئے پٹرول پمپس کی تنصیب پر پابندی لگادی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طلعت محمود گوندل کے نام اوگرا کی طرف سے بھجوائے گے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ اس حوالے سے 2دسمبر 2015کا نوٹیفکیشن بھی موجود ہے۔اس حوالے سے کوئی بھی معاملہ متعلقہ اداروں کے علم میں لایا جائے۔ذرائع کے مطابق نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں(او ایم سی)کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ اپنے سٹاک کی مناسب مقداد کو سٹور رکھیں تاکہ کوئی ایمرجنسی کی صورتحال ہو تو اس سے نمٹا جاسکے۔اس کا مطلب یہ نہیں کہ کمپنیاں اپنے آوٹ لیٹس میں اضافہ کریں۔آوٹ لیٹس کا انحصار کمپنیوں کی سٹوریج صلاحیت پر ہے۔اس لئے کمپنیوں کو ان کی موجودہ سٹوریج صلاحیت کی بنیاد پر مزید پمپس کھولنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
تازہ ترین