راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) پنجاب ریونیو اتھارٹی (پی آر اے) راولپنڈی نے 3ارب روپے سے زیادہ ٹیکس جمع کرلیا۔ ڈپٹی کمشنر پی آر اے رعنا حمید کے مطابق راولپنڈی ریجن کیلئے ٹیکس کلیکشن ہدف تین ارب روپے تھا جو نہ صرف پورا کر لیا گیا بلکہ اس سے بھی زائد ٹیکس جمع کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ابھی تک کئی اداروں کے معاملات عدالتوں میں ہیں جبکہ راولپنڈی میں نادہندگان کیخلاف آپریشن بھی تیز کر دیا گیا ہے جس سے رواں برس ٹیکس کلیکشن مزید بڑھے گی۔