راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) وفاقی حکومت نے راولپنڈی کنٹونمنٹ جنرل ہسپتال کیلئے پانچ کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کر دی ہے ، ترجمان کینٹ بورڈ قیصر محمود کے مطابق وفاقی حکومت نے یہ رقم وزارت دفاع کے ذریعے کینٹ بورڈ کو جاری کی ہے ، کینٹ بورڈ کو یہ رقم موصول ہو چکی ہے ، یہ فنڈز ہسپتال کے سیوریج سسٹم، عمارت کو وائٹ واش ، بجلی ، عمارت کی مرمت اور ہسپتال کی امپروومنٹ پر خرچ کئے جائیں گے۔