• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’یلغار‘ چند دنوں میں ہی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم

Yalghaar Pakistans Biggest Opening Film

پاکستان کی اب تک کی مہنگی ترین فلم’ یلغار‘ کی نمائش پاکستان سمیت ملک کے 22ممالک میں جاری ہے۔ فلم ٹریڈ سے وابستہ ماہرین کے مطابق اس سال پاکستان میں ریلیز ہونے والی تمام بالی وڈ اور لالی وڈ فلموں کے مقابلے میں ’یلغار‘ اب تک سب سے زیادہ ’اوپننگ بزنس‘ کرنے والی فلم ہے۔یعنی ریلیز کے ابتدائی چند دنوں میں سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم۔

فلم نے ریلیز کےچوتھے دن تک سات اعشاریہ سات کروڑ سے زائد کا بزنس کیا۔

فلم کی امریکہ میں نمائش کے دوران کا ریڈ کارپٹ سجاتو مہمان خصوصی کے طور پر اقوام متحدہ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی ڈاکٹر ملیحہ لود ھی نے بھی شرکت کی۔

نیویارک کے علاوہ لاس اینجلس میں بھی فلم کا پریمئر ہوا۔

فلم کی کاسٹ نے لندن کا بھی رخ کیا جہاں کرزن تھیٹر مے فیئر میں فلم کی نمائش ہوئی۔

یلغار دنیا بھر کے22 ملکوں میں نمائش کیلئے پیش کی جانے والی پاکستان کی پہلی فلم ہے جس میں پاکستان، برطانیہ ، امریکہ، کینیڈا ، ماریشیس، تنزانیہ، ڈنمارک، فرانس ، ناروے ، سوئیڈن ، اٹلی، یو اے ای، عمان، قطر ، بحرین، کویت، آسٹریلیا ، سنگاپور ، ملیشیاء، آئرلینڈ، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔

تازہ ترین