• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے آئی ٹی نے آج حسن نواز اور اسحاق ڈار کو طلب کرلیا

Jit Summons Hassan Nawaz And Ishaq Dar Today

پاناما کیس جے آئی ٹی نے آج وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بھی طلب کرلیا، اسحاق ڈار 3بجے پیش ہوں گے۔ وزیراعظم کے بیٹے حسن نواز بھی آج جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ نے اتوار کو چھٹی کے باوجود ایف بی آر حکام سے مل کر جے آئی ٹی کے ممکنہ سوالات کی تیاری کی۔

ترجمان وزیر خزانہ نے تصدیق کی ہے کہ اسحاق ڈار کو جے آئی ٹی نےآج دن 3بجے طلب کر رکھا ہے، وزیر خزانہ کو طلبی کا نوٹس 28 جون کو جاری کیا گیا جو وزیر خزانہ کے دفتر میں گزشتہ روز موصول ہوا۔

ترجمان نے کہا کہ اسحاق ڈار کو اس سے قبل طلبی کا کوئی نوٹس نہیں ملا، وزیر خزانہ اپنی مصروفیات ری شیڈول کرکے آج پیش ہوں گے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وزارت خزانہ اور ایف بی آر افسران کو آج صبح جلدی دفتر پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اسحاق ڈار نےایف بی آر سے تمام ریکارڈ کی کاپیاں بھی حاصل کرلیں جبکہ اسحاق ڈار کا 2003سے 2006 تک ایف بی آرمیں تین سال کا ٹیکس ریٹرنز کا ریکارڈ مسنگ ہے۔

اس سے قبل کل وزیراعظم کے کزن طارق شفیع جے آئی ٹی میں دوسری بار پیش ہوئے تھے ۔ان سے تین گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی ۔

ذرائع کے مطابق تین دن تک سیکورٹی بڑھانے کے علاوہ فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے اطراف مزید رستے سیل کیے جائیں گے۔

تازہ ترین