• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولپور: نہر سکس ایل میں شگاف، پانی بستیوں میں داخل

Canal Breach In Bahawalpur Water Enters Settlements

بہاولپور کی نہر سکس ایل میں پچا س فٹ چوڑا شگاف پڑنے سے آس پاس کی بستیوں میں پانی داخل ہوگیا جبکہ گنے اور کپاس کی فصل زیر آب آگئی۔

محکمہ انہار کے مطابق نواحی علاقے بستی سپرا کے قریب نہر میں پڑنے والے شگاف کے باعث گھر وں میں پانی داخل ہوگیا ، جس کے نتیجے میں سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی کپاس اور گنے کی فصلیں بھی زیر آب آگئیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق مقامی انتظامیہ، پولیس، ریسکیو اہلکار اور محکمہ انہار کے عملے نے موقع پر پہنچ کر شگاف پُر کرنے کا کام شروع کردیا ہے ۔

تازہ ترین