وزیراعظم کے معاون خصوصی آصف کرمانی کی شیر کی کال کی وارننگ پر تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اسد عمران نے جواب دیدیا ہے۔
ایک بیان میںاسد عمر نے کہا کہ آصف کرمانی کس شیر کی بات کررہے ہیں،کہیں یہ وہی شیر تو نہیں جس کا طیارہ اسلام آباد اترا تو جہاز کے باہر سناٹا ۔
پی ٹی آئی رہنما نے حسن نواز کی گفتگو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حسن نواز جاننا چاہتے ہیں کہ جے آئی ٹی نے انہیں کیوں طلب کیا؟کوئی حسن نواز پر احسان کرے اور انہیں سپریم کورٹ کے فیصلے کی نقل فراہم کردے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حسن نواز دعویٰ کررہے ہیں کہ ریگولیٹرکی جانب سے ان پرکوئی الزام نہیں۔
اسد عمر نے کہا کہ یہ چوہدری شوگر ملز کیخلاف ایس ای سی پی کے اسی مقدمے کا حصہ ہے،جے آئی ٹی کےمطابق ایس ای سی پی نے اسی مقدمے کے ریکارڈ میں ردوبدل کیاہے۔