کراچی (اسٹاف رپورٹر) کلکٹر کسٹمز گوادر فیروز عالم جونیجو کے مطابق ماڈل کسٹمز کلیکٹریٹ (گوادر) نے گذشتہ مالی سال 2016-17ءمیں مطلوبہ ہدف سے 18 فیصد زیادہ محصولات جمع کیں۔2016-17ء میں 22494.410 ملین ہدف دیا گیا تھا لیکن گوادر کسٹمز کلکٹریٹ نے 26441.795ملین محصولات اکھٹے کئے جو کہ ہدف سے 18 فیصد زیادہ ہیں ۔