انگلینڈ ( جنگ نیوز) آل انگلینڈ ٹینس کلب میں گزشتہ روز سے شروع ہونے والے سال کے تیسرے گرینڈ سلم ومبلڈن کا آغاز ہو گیا ۔مردوں کے سنگلز مقابلوں میں فرانسیسی کھلاڑی ہیوز ہربرٹ نے نک کریگوس انجری کے باعث کھیل سے دستبردار ہو گئے اور ہیوز رابرٹ دوسرے مرحلے میں داخل ہو گئے ۔دیگر مقابلوں میں سیم کوئیری نے اطالوی کھلاڑی تھامس فیبینو کو 7-6، 7-5، 6-2،ٹی سونگانے کیمرون نوری کو اسٹریٹ سیٹ میں 6-3، 6-2، 6-3، عالمی نمبر ایک برطانوی کھلاڑی اینڈی مرے نے ایلگزینڈر ببلک کو اسٹریٹ سیٹ میں 6-1، 6-4، 6-2،جاپان کے کائینیشکوری نے اطالوی کھلاڑی مارکو سیسشیناتو کو 6-2، 6-2،6-0،رابرٹو بتستا ،مورر اینڈریاس کو 6-3، 6-1،6-2،اور ہسپانوی پلیئر رافیل نڈال نے آسٹریلیا کے جان ملمین کو 6-1،6-3، 6-2سے شکست دی ۔ ایونٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں میں امریکا کی وینس ولیمز نے الیزے مارٹنز کو 7-6، 6-4سے زیر کیا اور دوسرے مرحلے میں رسائی حاصل کی ۔امریکا کی ہی میڈیسن کیز نے ہبینو کو 6-4، 6-2سے ایلینا سیویتلانا نے آسٹریلیا کی ایشلے بارٹی کو 7-5، 7-6،اٹلی کی کمیلا گیوگوری نے الیزے کارنیٹ کو 5-7، 6-4، 6-4، رومانیہ کی سیمونا ہیلپ نے نیوزی لینڈ کی مرینا ایراکووچ کو 6-4، 6-1، جاپان کی نومی اوساکا نے سوریبز ٹورمو کو 6-3، 7-6،ایسٹبورن کی فاتح کیرولینا پلسکووا نے اٹلی کی روبرٹا ونسی کو 7-6، 6-2، جمہوریہ چیک کی کیٹرینا سنیاکووا کو ماریا سککاری کے ہاتھوں 6-3، 6-4، پیٹراکیوٹیوا نے جوہانا لارسن کو 6-3، 6-4،باربورا اسٹرائکووا نے ویرونیکا روئیگ کو 6-3، 6-3سے شکست دے کر دوسرے رائونڈ میں داخل ہو ئیں ۔