گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) صبح 4بجے سیالکوٹ سے اسلام آباد جانیوالی بس پنڈی بائی پاس کے قریب سے گزر رہی تھی کہ اندھیرا ہونے کے باعث بس سڑک پر کھڑی سکراپر مشین سے جاٹکرائی جس سے ڈرائیور کنڈیکڑ سمیت 7مسافر زخمی ہوگئے جنہیں ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا ،کنڈیکڑ کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث لاہور ریفر کردیا۔زخمی ہونیوالوں میں اشفاق،علیم،فہیم،سلیم اور ناصر شامل ہے۔