گجرات(نمائندہ جنگ)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کھاریاں فرح ناز مرزا نے کھاریاں کے گاؤں تڑنوالہ کے رہائشی 16سالہ رکشہ ڈرائیور ابوالحسن کے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے، قتل اغواء اور ڈکیتی کے نامزد ملزم ظہور الٰہی کو شک کا فائدہ دیکر باعزت بری کر دیا ،استغاثہ کے مطابق ملزم ظہور الٰہی نے اپنے دیگر دو ساتھیوں عدنان اور غزالہ کے ہمراہ ملکر مقتول ابو الحسن سے رکشہ مانگا مگر پیسے نہ دیتا تھا جس پر ظہور الٰہی نے رکشہ ڈرائیور 16سالہ ابو الحسنین کو رکشہ سمیت اغواء کیا اور بعد ازاں اسے قتل کر دیا تھا ۔