ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی میئر ملتان منور احسان قریشی نے کہا ہے کہ مون سون کا سیزن سر پر آچکا ہے لیکن شہر کے نالوں کی ڈی سلٹنگ پوری نہیں ہوئی شہر بھر میں جگہ جگہ پانی کھڑا ہے جس کے باعث شہری بیماریوں میں مبتلا ہو رہےہیں، ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور واسا ملتان کے پاس سیوریج کے پانی کو نکلانے کیلئے ہیوی مشینری نہیں ہے ، ادارے اپنی ذمہ داری پوری نہیں کر رہے ہیں مون سون کا سیزن سرپر آچکا ہے لیکن واسا ملتان کی ناقص کارکردگی کے باعث شہر بھر میں جگہ جگہ پانی کھڑا ہے ادارے ہنگامی بنیادوں پر ڈی سلٹنگ کریں ۔