شیخوپورہ(نمائندہ جنگ)پاکستان پیپلزپارٹی کے زیر اہتمام 5جولائی کو یوم سیاہ منایاجائے گا ،اس سلسلہ میں پیپلز سیکرٹریٹ شاہ کالونی سے چوک جناح پارک تک احتجاجی ریلی نکالی جائیگی جس کی قیادت سٹی صدر سید ندیم عباس کاظمی ،جنرل سیکرٹری سیٹھ غلام رسول کرینگے جبکہ اس سلسلہ میں افتخار علی بھٹی ، میاں محمود اختر،ریاض ڈوگر ایڈووکیٹ ، ریاض گادھی ، میاں عدنان سعید پر مشتمل انتظامی اوردیگر امور پر مشتمل کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔