شیخوپورہ(نمائندہ جنگ )مین بازار اور اس سے ملحقہ گلیوں کو لیسکو سب ڈویژن سول لائنز میں شامل نہ کیئے جانے کے خلاف دوسرے روز بھی بجلی کے سینکڑوں صارفین نے جوہر پارک میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور مطالبہ کیا کہ مین بازار اور اس سے ملحقہ گلیوں کودوبارہ لیسکو سب ڈویژن سٹی سے علیحدہ کرکے لیسکو سول لائنز سب ڈویژن میں شامل کیاجائے۔