• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخوپورہ،پولیس کا قحبہ خانہ پر چھاپہ4لڑکیاں، دو مرد جیل بھیج دیئے

شیخوپورہ(نمائندہ جنگ)پولیس نے لوگوں کے احتجاج پرمحلہ رسول نگر میں چھاپہ مار کر 4لڑکیوں سحر فرزانہ اسمہ اور عائشہ کے علاوہ اصغر علی اور خرم شہزاد کو قحبہ خانہ میں رنگ رلیاں مناتے پکڑکر جیل بھیج دیا، شیخوپورہ میں علماء کرام نے گوجرانوالہ روڈ پر سٹیج ڈراموں کی آڑ میں چلنے والے فحاشی کے اڈہ کے خلاف شدید احتجاج کیا اور مطالبہ کیاکہ یہ تھیٹرفوری طور پر بند کرایا جائے، مرکزی خطیب جامع مسجد اہلحدیث کاہنیانوالہ پروفیسر عثمان خالد، مولانا مقبول الرحمن ،مولانا محمد یعقوب ،مولانا سید ہادی الحسینی نے کہا ہے کہ انتظامیہ کی آنکھوں میں دھول ڈالنے کی خاطر ایک ڈرامہ کا سکرپٹ ان کے پاس جمع کروایا جاتا ہے مگر تھیٹر پر نیم عریاں اور فحش گانے دکھائے جاتے ہیں۔ تھیٹر انتظامیہ کاکہنا ہے کہ صرف منظور شدہ سکرپٹ کے مطابق ڈرامہ دکھایا جاتاہے۔
تازہ ترین