شیخوپورہ(نمائندہ جنگ)ضلع شیخوپورہ کے8 اسلحہ ڈیلروں کے بار بار طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر لائسنس منسوخ کرنے کے نوٹس جاری۔ ذرائع کے مطابق یہ نوٹس محکمہ داخلہ پنجاب کی طرف سے جاری کئے گئے ہیں کہ پنجاب میں ابھی تک اسلحہ ڈیلروں کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ نہیں ہوسکا جس کا پلان 3سال قبل تیار کیاگیا تھا مگر شیخوپورہ سمیت کئی اضلاع کے اسلحہ ڈیلروں نے ریکارڈ فراہم نہیں کیا جسکی وجہ سے یہ کام التوا کا شکار ہے ۔اور اب محکمہ داخلہ پنجاب نے دوسرے شہروں کی طرح شیخوپورہ کے 8اسلحہ ڈیلروں کو بھی پنجاب آرمز رولز 2017ء کی شق51کے تحت نوٹس جاری کردئیے ہیں اور انہیں ریکارڈ مہیا کرنے اور خود محکمہ داخلہ پنجاب میں پیش ہونے کا آخری موقع دیا ہے۔