سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) ہلکی ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ضلع سیالکوٹ میں سوموار کے دن بعد از دوپہر درجہ حرارت 30ڈگری سینٹی گریڈ رہا، ہوا میں نمی کا تناسب66فیصد رہا اور09کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلتی رہیں۔ حد نظر17 کلومیٹر جبکہ ڈیو پوائٹ16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔