• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقبال منزل سیالکوٹ سے 600سے زائد نادر کتب چوری ہو گئیں

سیالکوٹ (نمائندہ جنگ)مفکر پاکستان حضرت ڈاکٹر علامہ محمداقبال کی آبائی رہائش گاہ اقبال منزل محلہ کشمیریاں اقبال روڈ میں قائم میوزیم سے مختلف مو ضو عات کی 600سے زائدنادر کتب چوری ہوگئی۔اس سلسلہ میں رابط پر انچارج اقبال منزل محمد نذیر نے بتایا کہ جب انہوں نے چارج لیا تو ان کو ریکارڈ کے مطابق3804کتب دی گئیں،گنتی کرنےپر604 کتب غائب تھیں یہ تعداد جاوید منزل اور شاہی قلعہ لاہور کو کتب ارسال کرنے کے بعد کی ہے جس کی باقاعدہ اطلاع انہوں نے ڈائریکٹر محکمہ آثار قدیمہ کو تحریری طور پر ارسال کردی ہے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ چوری ہونے والی کتب میں کلیات اقبال، تاریخ اسلام ، شاعری،تصوف شامل ہیں۔ اس سلسلہ میں تھانہ نیکاپور ہ کے اہلکار نے بتایا کہ اس واقعہ کا تاحال مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔
تازہ ترین