سیالکوٹ( نمائندہ جنگ) دیوار کے تنازعہ پر پانچ افراد نے باپ بیٹی کو زخمی کردیا، پھلورہ کے علاقہ متا ہریاں میں دیوار کے تنازعہ پر نوید، صفیان، قاسم، شفیق اور رفیق نے ڈنڈوں اور مکوں سے ہیرا انور کی ہمشیرہ تنزیلہ بی بی اور والد انوز کو زخمی کردیا جنہیں طبی امداد دی گئی۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔