• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی میں مصنوعی جنگل اگانے کیلئے ایکوائر اراضی کےایوارڈ کا اعلان

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹر سے) راولپنڈی میں مصنوعی جنگل اگانے کیلئے ایکوائر کی جانے والی اراضی کیلئے ایوارڈ کا اعلان کردیا گیا ۔کروٹ پاور کمپنی راولپنڈی میں مصنوعی جنگل بنوائے گی۔جبکہ آزاد پتن 640میگا واٹ ہائیڈل پراجیکٹ کیلئےاراضی سروے مکمل ہونے کے بعد آزاد پتن پاور پراجیکٹ کمپنی کوپانچ ہزارکنال سرکاری و نجی اراضی کی ایکوزیشن کیلئے سیکشن چار کےنوٹیفکیشن کے بعد کمپنی کو زمین کیلئے رقم جمع کرانے کیلئے کہہ دیا گیا ہے۔باخبر ذرائع کے مطابق منصوبہ کیلئے کہوٹہ اور کوٹلی سیتاں میں کروٹ پاور کمپنی نے جتنی اراضی فاریسٹ والوں کی لی ہےاس کے عوض اب راولپنڈی میں کمپنی مجاہد گائوں میں 1904 کنال 18 مرلہ اراضی جنگل کیلئے اور درختوں کی قیمت دے گی۔اراضی کیلئے ضلعی انتظامیہ نےقیمت کا تعین 51ہزار(آف روڈ) سے ڈیڑھ لاکھ روپے(آن روڈ) کنال لگایا تھا۔زمین ایکوائر کرنے کے بعد درختوں کیلئے کام شروع ہوگا۔جس کی قیمت بھی کمپنی ادا کرے گی۔ادھر آزاد پتن پاور کمپنی نےمری سائیڈ پر دو ہزار کنال نجی اور چار سو ایکڑ سرکاری (فاریسٹ) اراضی کی ایکوزیشن کی درخواست کی ہے۔آزاد پتن پاور پراجیکٹ کیلئے تقریبا دس ہزار کنال اراضی ایکوائر کی جائے گی۔جس میں سے پانچ ہزار کنال آزاد کشمیر اور پانچ ہزار کنال مری کی ہوگی۔یہ منصوبہ بھی کروٹ کی طرح رن آف واٹر پر بنے گا۔جس سے 640میگا واٹ بجلی حاصل ہونے کا تخمینہ ہے۔منصوبہ کیلئے چینی کمپنی نے اراضی سروے مکمل کرکے پنجاب حکومت سے رابطہ کیا تھا۔جس کےبعد سیکشن چار کا نوٹیفکیشن جاری ہوچکا ہے اب کمپنی جونہی مطلوبہ رقم جمع کرائے گی۔مالکان کو ادائیگی کے بعد قبضہ لینا شروع کردیا جائے گا۔
تازہ ترین