عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کل مریم بی بی کی جے آئی ٹی میں پیشی پر ن لیگ نے اپنے کارکنوں میں لاٹھیاں تقسیم کی ہیں۔
میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ اسحاق ڈار معیشت دان نہیں صرف منشی ہےجو کاغذات بدلنے کا ماہر ہے، ڈار نے ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کو بھی غلط پرچے تھمائے ۔
ان کا کہناتھاکہ مریم بی بی کی پیشی نہیں ہونی چاہیے تھی ، مگر اس کے ذمے دار نواز شریف ہیں ،وہ اپنے باپ کے کرتوتون کی وجہ سے جے آئی ٹی میں پیش ہورہی ہے۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ جھگڑا صرف یہ ہے کہ یہ لوگ بتا دیں مال کہاں سے آیا،وہ لوگ جمہوریت کے چیمپئن بن رہے ہیں ،جنہوں نے اسے سب سے زیادہ نقصان پہنچایا ۔