گوجرانوالہ میں مال بردار پک اپ وین ٹرین کی زد میں آگئی، حادثے میں وین ڈرائیور سمیت دو افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔
واقعہ اوجلہ پل ریلوے پھاٹک پر پیش آیا،پولیس کا کہنا ہے کہ ریلوے پھاٹک بند نہ ہونے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔
زخمی شخص کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق سگنل ڈاؤن ہونے کے باوجود ریلوے پھاٹک پر تعینات گیٹ مین نے پھاٹک بند نہ کیا جس کی وجہ سے واقعہ پیش آیا۔
واقعے کےبعد گیٹ مین عارف فرار ہوگیا،جسےپولیس تلاش کر رہی ہے۔