• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ ریلوے سٹیشن سے پنڈی جانے والی ریل کار کی بندش سے عوام کو شدید پریشانی

سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) سو سال پرانے سیالکوٹ ریلوے اسٹیشن سے پنڈی جانے والی ریل کار کی بندش سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ سیالکوٹ ریلوے اسٹیشن سے سیالکوٹ سے راولپنڈی ریل کار کی سروس کے چار سال پہلے بند ہو جانے کی وجہ سے چھوٹے کاروباری طبقے پریشانی سے دوچار ہیں ،وزیر آباد،گجرات، لالہ موسی ،جہلم ، کھاریاں، دینہ اور پنڈی کے لوگ مستفیدہوتے تھے۔ شہریوں کا کہنا ہے سیالکوٹ راولپنڈی جانے والی ریل کار منافع بخش تھی،عوامی ،سماجی حلقوں نے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق سے سیالکوٹ سے راولپنڈی جانے والی منافع بخش،کاروباری اور فیملی ٹرین کو فوری شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
تازہ ترین